بات پکی ہوچکی، شادی کی جلدی ہے، جنت مرزا - Baithak News

بات پکی ہوچکی، شادی کی جلدی ہے، جنت مرزا

منگیتر کو بھی شادی کی جلدی ، میں بھی چاہتی ہوںیہ پیار محبت جلد ہی شادی میں تبدیل ہوجائے

کراچی (این این آئی)پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ ان کے رشتے کی بات پہلے ہی پکی ہو چکی ہے اور وہ جلد سے جلد شای کی خواہاں ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان سمیت ان کی دیگر دو بہنیں علیشبہ انجم اور سحر بھی سوشل میڈیا اسٹار ہیں مگر وہ گھر میں بہنوں کی طرح رہتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹک ٹاک کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ اپنی بہن علیشبہ کو بھی ٹک ٹاک استعمال کرنے پر ڈانٹتی تھیں مگر پھر ان سے ہی متاثر ہوکر انہوں نے ویڈیوز بنانا شروع کیں اور خوش قسمتی سے بہن سے زیادہ مقبول ہوگئیں۔ان کے مطابق انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد پنجابی زبان کی ایک فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اب وہ اردو فلموں میں اداکاری کی خواہش مند ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بہن علیشبہ کے فالوورز ان سے زیادہ ہوجائیں گے اور ساتھ ہی کہا کہ وہ اپنی دوسری بہن سحر کو بھی ٹک ٹاک بنانے کا کہتی رہتی ہیں مگر وہ صرف یوٹیوب پر ویڈیوز بناتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سی ایس ایس کرکے پولیس افسر بننے کا شوق تھا، کیوں کہ ان کے والد بھی پولیس افسر ہیں مگر وہ ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں کوئی مغروری نہیں، وہ اپنے مداحوں اور عام لوگوں سے بڑے احترام اور پیار سے ملتی ہیں اور ان کی بہنیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتی ہیں۔شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنت مرزا نے بتایا کہ ان کے رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے اور ان کی شادی بھی جلد ہوجائے گی۔

ہمیں ٹوئٹر پر فالو کریں 

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں