ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان دو روز میں ہوگا - Baithak News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان دو روز میں ہوگا

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھی اسکواڈ جمع کروانے کی کٹ آف ڈیٹ 15ستمبر ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس کیلئے مہمان ٹیم 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ قومی اسکواڈ 16 ستمبر کو کراچی میں اکٹھا ہو گا۔
سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان دو روز کے اندر متوقع ہے، جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کی کٹ آف ڈیٹ بھی 15 ستمبر ہے جس میں توسیع کے لیے تاحال آئی سی سی سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ایشیا کپ میں بیٹرز کی خراب پرفارمنس نے سلیکشن کمیٹی کو ایک ہی اسکواڈ کے اعلان کے لیے پریشان کر دیا ہے اور پی سی بی تھنک ٹینک مختلف کمبی نیشنز کے لیے سر جوڑ کر بیٹھا ہے،بیٹنگ لائن اپ کے کمبی نیشن کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اسکواڈ میں 2 وکٹ کیپرز بھی ممکن ہو سکتے ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ابھی ری ہیب جاری ہے اور انہوں نے بولنگ کا آغاز کرنا ہے یہ تمام معاملات تھنک ٹینک کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔کٹ آف ڈیٹ میں توسیع کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کرنے اور پھر اجازت ملنے کی صورت میں ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہوگا ورنہ 15 ستمبر کو ریزرو کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں