پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے، رمیز راجہ - Baithak News

پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے، رمیز راجہ

پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونئیر لیگ ہمارا ایک خاص اور اولین پروگرام ہے، پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے پروگرام کے معاہدے کی تقریب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور اسپانسر ادارے کے نمائندے نے دستخط کیے۔
اس موقع پر چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لیے ایک پروفیشنل پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں، پاتھ وے پروگرام کے سو بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ پاتھ وے پروگرام میرے دل کے قریب ہے، اس پروگرام کو ہم نے کامیاب بنانا ہے جس کے لیے سب کی مدد درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نوجوانوں کے لیے اس سے اچھا موقع نہیں ہو سکتا، اس موقع سے فائدہ اٹھاو، فٹنس اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دو اور خوراک کا خیال رکھو۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں تو ایج گروپ میں ایسا موقع کبھی نہیں ملا تھا، ڈاگ آوٹ میں عظیم کھلاڑی ہوں گے ان سے سیکھیں، آپ کے لیے ہیرو بننے کا موقع ہے، خود کو پازیٹو رکھو۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

امریکا، کیمرا مین لائیو نشریات چھوڑ کر طوفان میں پھنسے لوگوں کو بچانے چلا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں