اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسجدنبویۖمیں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ پاکستانی تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ مسجدنبویۖمیں جو واقعہ ہوا وہ غلط تھا جبکہ رات کوقاسم سوری پر جو حملہ کیا گیا وہ بھی انتہائی غلط تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا اور حرمت رسول ۖ کیلئے کام کیے ہم امربالمعروف پر عمل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سازش عمران خان کے نہیں پاکستان کیخلاف ہوئی ہے ،مراسلہ میں نے خود دیکھا ہے جس میں دھمکی دی گئی مراسلے میں تھا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عید کے بعد عمران خان نیاسلام آبادپہنچنے کی کال دی ہے اسلام آبادمیں 20لاکھ لوگوں کو اکھٹا کریں گے ۔

نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کارکن نہیں پاکستانی تھے ،شبلی فراز
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں