اقوام متحدہ کا عالمی اداروں سے پاکستان کے قرضے معطل کرنے پر زور - Baithak News

اقوام متحدہ کا عالمی اداروں سے پاکستان کے قرضے معطل کرنے پر زور

اقوام متحدہ نے عالمی اداروں پر پاکستان کے قرضے معطل کرنے یا انہیں ری شیڈول کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ نے اپنے پالیسی پپیر میں عالمی اداروں سے اپیل کی کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں تاکہ حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد کو ترجیح دے سکے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ قرض داروں کو اپنی مشکلات بتائیں کہ سیلاب کے بعد معاشی بحران میں اضافہ ہوا ہے
اس سلسلے میں اقوام متحدہ رواں ہفتے ایک یادداشت پاکستان سے شیئر کریگا اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو مزید قرض کی فراہمی کی بھی تجویز دی گئی ۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بھی پاکستان میں سیلاب کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ترقی یافتہ ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کی وجہ سے پاکستان میں تباہی ہوئی وہ پاکستان کی مدد کریں۔

عالمی ادارے قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو ریلیف دیں ، اقوام متحدہ

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنا تبصرہ بھیجیں