شبلی فراز کی عمران خان کیلئے پائلٹ بننے کی ویڈیو وائرل - Baithak News

شبلی فراز کی عمران خان کیلئے پائلٹ بننے کی ویڈیو وائرل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دنوں چکوال میں جلسے سے خطاب کے بعد واپسی پر ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی۔
جب پائلٹ کی طبیعت کی ناسازی کا بتایا گیا تو انہیں معاون پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر نہ اڑانے کا مشورہ دیا گیا۔شبلی فراز نے اس موقع پر کمرشل پائلٹ کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے معاون پائلٹ کا کردار ادا کیا ، دوران پرواز سینیٹر شبلی فراز مرکزی پائلٹ کی مدد کرتے رہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز ائیر فورس میں بطور کمیشنڈ پائلٹ آفیسر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ کمرشل پائلٹ کے طور پر بھی انہوں نے کام کر رکھا ہے۔

عالمی ادارے قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو ریلیف دیں ، اقوام متحدہ

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنا تبصرہ بھیجیں