غیر اسلامی چیزوں کو عام نہ کیا جائے‘ ٹک ٹاکر رومیسہ خان - Baithak News

غیر اسلامی چیزوں کو عام نہ کیا جائے‘ ٹک ٹاکر رومیسہ خان

نامور ٹک ٹاکر رومیسہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں ڈیٹنگ کلچر کو عام نہیں کیا جا سکتا اس لیے ڈیٹنگ کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہیے ،ڈیٹنگ دو لوگوں کے درمیان ذاتی معاملہ ہے کیونکہ ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے، اگر کوئی ڈیٹنگ کر بھی رہا ہے تو اسے اپنے تک ہی رکھے، ان غیر معمولی اور غیر اسلامی چیزوں کو عام کرنے کی کوشش نہ کرے جو عام نہیں ہیں۔
ایک ویب چینل کو انٹر ویو میں رومیسہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اور بہت سے غلط کام ہوتے ہیں مگر میں نے کبھی کسی پر اعتراض نہیں کیا اگر کوئی کرتا ہے تو بھی ٹھیک نہ کرے تو بھی، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ غلط کام کو صحیح کہا اور سمجھا جائے۔رومیسا نے پاکستان میں نکاح کی راہ میں مشکلات کو ڈیٹنگ کلچر میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں