لورالائی( بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کی زیر صدارت 26 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ملک امان کدیزئی، ڈی ایس،ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل، این سٹاف ڈاکٹر حمیدخان،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عزت اللہ،محکمہ اطلاعات کے میرمحمودبلوچ،فوکل پرسن پولیو ڈی سی آفس بابو مختیار اللہ لونی کے علاوہ تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک امان کدیزئی و ڈبلیو ایچ کے نمائندہ ڈاکٹر عزت اللہ نے 26 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل ان کے تدارک کیلئے محکمے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور سو فیصد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے مختلف تجاویز پیش کی اور تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اور ان کی نگرانی پہلے سے سخت کی جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ مس نہ ہو جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ 26 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ قومی مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ اور اس مہلک بیماری کو اپنے ضلع و صوبے سے ختم کرنے کےلئے سخت محنت کرنی پڑے گی اور ایک ایک بچے تک جانا پڑے گا۔سب کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے والدین سمیت دیگر زندگی کے تمام شعبہ سے وابستہ افراد کو بھی حکومتی جدوجہد میں برابر کردار ادا کرنا ہوگا۔