بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی، جیا بچن

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن کی پوتی کا اپنا ایک پوڈ کاسٹ ہے جس میں جیا بچن اکثر اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ساتھ بطور مہمان شرکت کرتی ہیں۔

پوڈ کاسٹ کی حالیہ ایپی سوڈ میں جیا بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ساتھ نواسی کے پوڈ کاسٹ کا حصہ بنیں جس میں سینئر اداکارہ نے اپنے ماضی کے خواب کے بارے میں بات کی جو آج تک پورا نہیں ہو سکا۔

جیا بچن کا کہنا تھا کہ اداکاری کی دنیا میں آنے سے پہلے میں بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی لیکن اس وقت خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں بہت مایوس تھی کیونکہ میں فوج میں بطور فائٹر بھرتی ہونا چاہتی تھی لیکن بھارتی فوج میں خواتین کو صرف نرسوں کے طور پر بھرتی کیا جاتا تھا۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہیں ہوا اس لیے میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک کامیاب کیریئر بنایا تاہم مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اب خواتین ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہیں۔ کر رہا ہے. کر رہےہیں