بہاول پورالیکشن 2024 ووٹ کاسٹنگ کی شرح میں اضافہ

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پورالیکشن 2024 ووٹ کاسٹنگ کی شرح میں اضافہ، شہریوں کی بھاری اکثریت پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ کاسٹ کرتی رہی بہاول پورمیں ووٹ ڈالنے کی شرح 50سے 60فیصد ہونے کاامکان۔ تفصیل کے مطابق بہاول پورشہرکے حلقوں اورمضافات میں شہریوں نے صبح سویرے ہی پولنگ اسٹیشن کارخ کیا ہرپولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہی شہری اپنی مددآپ کے تحت پولنگ اسٹیشن پہنچ کر ووٹ کاسٹ کرتے رہے این اے 168 اور پی پی 254 اورپی پی 253 میں شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرتے نظرآئے اکثرپولنگ اسٹیشن پر ووٹرزاپنی حمایت یافتہ امیدوار کے سٹکرزلگاکرووٹ کاسٹ کرتے رہے تقریبا ہرپولنگ اسٹیشن پر پولیس کاعملہ تعینات تھا جبکہ آرمی بھی مختلف پولنگ اسٹیشن پر وزٹ کرتی رہی۔