بہاول پورمیں مختلف پولنگ اسٹیشن پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پورمیں مختلف پولنگ اسٹیشن پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں‘ موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندرلے جاتے رہے۔ تفصیل کے مطابق بہاول پورکے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث اکثرشہری اپناموبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندرلے جاتے رہے اوراپنے ووٹ کاسٹ کی تصاویر سوشل میڈیافیس بک پرپوسٹ کرتے رہے اسی حوالہ سے یزمان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے امیدوار کے قریبی سپورٹر نے اپناووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپرشیئرکردی۔