راولپنڈی میں کمشنر کے الزامات پر اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے راولپنڈی کے کمشنر لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر اعلیٰ سطح کی کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کی سربراہی الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر کریں گے۔

کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ڈی آر او راولپنڈی اور متعلقہ آر او کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کمیٹی 3 روز میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی جس کے بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد منشور جاری کیا گیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔