صارف کی رازداری کو بہتر بنانے کے لیے WhatsApp کے اہم فیچرز پر غور

بین الاقوامی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو ہر ممکن حد تک محفوظ رکھنے کے لیے سرگرم ہے۔

ایپلی کیشن کی بہتری اور صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کئی نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے جس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ یا چیٹ لاک جیسے فیچر واٹس ایپ پر آچکے ہیں۔

یہی نہیں، اب تک واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل فوٹو کو منتخب نمبروں سے خفیہ رکھنے کا فیچر بھی آزما چکے ہیں۔

اب واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی پروفائل فوٹوز کے اسکرین شاٹس کو روکنے جیسے اہم فیچرز پر کام کر رہی ہے۔

ویب سائٹ WebBetaInfo کے مطابق اس فیچر کے تحت اسکرین شاٹس لینے والے صارفین کو کسی بھی پروفائل کا اسکرین شاٹ لینے پر ایک ایرر میسج ملے گا، جس میں بتایا جائے گا کہ آپ صارف کی پروفائل فوٹو کا اسکرین شاٹ کیوں نہیں لے سکتے۔

واٹس ایپ کے جدید ترین اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے اس فیچر کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فیچر متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ صارف کی پروفائل پکچر کے اسکرین شاٹس کو محدود کرنے والی پہلی ایپ ہوسکتی ہے کیونکہ ٹیلی گرام اور سگنل جیسی مقبول متبادل ایپس میں ابھی تک ایسا کوئی فیچر موجود نہیں ہے۔