ملتان(کرائم رپورٹر )پی ایس ایل سیزن 9 کے رنگا رنگ میلے کا آج سے آغازضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور سی پی او صادق علی ڈوگر کا کنٹرول روم کا دورہ،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے روٹس کی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ کا نظام چیک کیا،ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت کے پیش نظر ٹریفک اور انٹری پوائنٹس پر مثالی انتظامات کرینگے۔کنٹرول روم میں پولیس اور ضلعی محکوموں کے نمائندگان 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دینگے،غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے،سی پی او10 ہزار سے زائد پولیس اہکار سٹیڈیم اور روٹس پر فرائض سر انجام دینگے،جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی شکایت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، سٹیڈیم میں کسی بھی سیاسی یا غیر اخلاقی حرکت پر قانون حرکت میں آئے گا،صاکنٹرول روم کے فوکل پرسن ایس این اے محمد آصف نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔