معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی انتقال کر گئے

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی انتقال کر گئے۔

83 سالہ کمار شاہانی کو ہندوستانی متوازی سنیما کے بانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو مایا درپن (1972)، ترنگ (1984)، گتھا (1989) اور قصبہ (1990) جیسی کلاسک فلمیں دیں۔

وہ 7 دسمبر 1940 کو پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیوٹ آف انڈیا میں تعلیم حاصل کی۔

فلم ’مایا دھرپن‘ پر انہیں 1973 میں بہترین فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ ان کا فلمسازی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔