پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
جیمز ونس نے 38، شعیب ملک نے 29، محمد اخلاق نے 24 اور شان مسعود نے 12 رنز بنائے۔
پشاور کی جانب سے زلمی لاک ووڈ نے 2 اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم صرف 19.5 اوورز میں 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر صائم ایوب کی ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہی اور گولڈن ڈک کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئی، محمد حارث نے 6 اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 2 رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں روومین پاول نے 39 رنز بنائے، آصف علی 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، عامر جمال نے ایک، محمد ذیشان اور وقار سلام نے ایک رن بنایا۔
کراچی کنگز اسکواڈ
کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمز، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی۔
پشاور زلمی اسکواڈ
کپتان بابر اعظم، سمیع ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد۔