پی ایس ایل9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور راک لینڈرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

‘لاہور قلندرز کی اننگز’
لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان اور وین ڈارڈسن نے نصف سنچریاں اسکور کیں، صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پر 57 رنز بنائے جب کہ وین ڈارڈسن نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وجا 14 اور فخر زمان 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

‘اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز’
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا، کپتان شاداب خان اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں، شاداب خان نے 41 گیندوں پر 74 رنز بنائے جبکہ آغا سلمان نے 31 گیندوں پر 64 رنز بنائے، ایلکس ہیلز نے 36 رنز بنائے۔ کولن نے 31 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ منرو 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔