گوگل کے سی ای او ایک وقت میں کتنے موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی ایک وقت میں متعدد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندر پچائی نے 2021 میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک وقت میں 20 مختلف موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے سندر پچائی نے کہا کہ گوگل کی مختلف پراڈکٹس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے مجھے ہر نئے موبائل فون پر ان کا ٹیسٹ کرنا پڑتا ہے کہ آیا سب کچھ ٹھیک سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔

پاس ورڈ تبدیل کرنے کے حوالے سے سندر پچائی کا کہنا تھا کہ میں 2 فیکٹر سیکیورٹی استعمال کرتا ہوں تاکہ مجھے بار بار پاس ورڈ تبدیل نہ کرنا پڑے، اس کے علاوہ میں دیگر حفاظتی اقدامات بھی اپناتا ہوں۔

انہوں نے ان لوگوں کو مشورہ دیا جو ٹیکنالوجی کمپنی کا حصہ بننا چاہتے ہیں کہ ‘آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کا دماغ آپ کو کیا کہتا ہے اس کے بجائے آپ کا دل کس چیز کے بارے میں پرجوش ہے۔ یہ ایک ایسا سفر ہے جب آپ کو وہ چیز مل جائے گی، اور اگر آپ کو وہ چیز مل جائے تو چیزیں کام کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

سندر پچائی کا تعلق ہندوستان سے ہے اور وہ 2015 میں گوگل کے سی ای او بنے اور انہیں دسمبر 2019 میں میرٹ پر ترقی دی گئی۔