مظفرگڑھ( نامہ نگار) الیکشن انتظامات، ڈی پی او سید حسنین حیدر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر میاں عثمان علی رات گئے جتوئی پہنچ گئے، افسران نے پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کیا جہاں عملے کی موجودگی، پولنگ سامان کی حفاظت اور ووٹرز کی سہولت کیلئے کیے گئے انتظامات کو چیک کیا، افسران نے پولنگ سٹاف اور سکیورٹی عملے سے بھی ملاقات کی، ہر دو افسران نے تھانہ صدر علی پور کا بھی وزٹ کیا اور ایس ڈی پی اورو ایس ایچ او سے علی پور زون کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے گفتگو کی۔