راجن پور (سٹی رپورٹر) کوٹ مٹھن تھانہ کی حدود میں 13 سالہ کم سن بچی مقدس رفیق کو باسط اور مبشر نامی لڑکوں نے چچا کے بلانے کا جھانسہ دیکر گینگ ریپ کر دیا اور ویڈیو بھی بنا لی جس سے وقتا فوقتا بچی کو ڈرا کر 2 مختلف جگہوں پر بار بار ریپ کرتے رہے۔ 5 دن قبل متاثرہ بچی نے پیٹ درد کی شکایت کی۔ مقدس رفیق کی ماں چیک اپ کیلئے پرائیویٹ کلینک لے گئی،جہاں پتہ چلاکہ بچی 6 ماہ کی حاملہ ہے وہ خاموشی سے گھر آ گئی اور بیٹی سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ باسط اور مبشر بار بار ریپ کرتے رہے ،بچی کی والدہ نے اپنے خاوند کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا تو اس نے 15 پر کال کی جس پر پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 137/24 بجرم 375A ت پ درج کی جس میں 2 ملزمان نامزد کئے گئے ، ایک ملزم کو گرفتار کیا لیکن بعد میں اسے مبینہ سیاسی پریشر پر چھوڑ دیا گیا۔ متاثرہ بچی کے والد نے الزام عائدکیاکہمقامی پولیس نے ملزم چھوڑ کر ہمارے ساتھ بہت برا کیا ہے، میری آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او راجن پور سے اپیل ہے کہ ملزمان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔