بھارت میں چند نہتے لڑکوں نے چند پیسوں کے لیے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 سے 6 افراد نے پریانشو کو گھیر لیا اور اس کی بے دردی سے پٹائی شروع کردی اور پھر وہ سب موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پریانشو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ پریانشو کے دوست نے درج کرایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پریانشو اور حملہ آور روہت گوڑ کے درمیان 2300 روپے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے روہت گوڑ اور آشیش عرف انشو سمیت دو نابالغوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔