خانیوال(بیٹھک رپورٹ)معروف سیاسی وسماجی شخصیت بیرسٹر حیدر خان ڈاہا نے الیکشن کی صبح 8 بجے مختلف پولنگ سٹیشن کا وزٹ کیا ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی طرف سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے اپنے کارکنان کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے پولنگ سٹیشن کے باہر کیمپوں میں عوام کا جوش و خروش دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ جوش و خروش ہی ہماری کامیابی کا پیش خیمہ ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا اور ٹیم کے دیگر اراکین بھی ہمراہ تھے ۔