مظفرگڑھ( بیورو رپورٹ) جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ۔جمشید دستی نے اس حوالے سے ویڈیو بھی بیان جاری کر دیاجمشید دستی کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا عمران خان کے حکم پر سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے ،بیان حلفی جمع کروادیا ہے جمشید دستی کا مزید کہنا تھا پی پی 270 سے میاں زاہد بھٹہ نے بھی دباؤ کے باوجود شمولیت اختیار کرلی ہے عمران خان جلد رہا ہو کر وزیراعظم کے عہدے پر سامنے آئیں گے کمشنر ملتان اور کمشنر راولپنڈی کا استعفی قوم کے لیے بڑا پیغام ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بھی استعفیٰ دیں، جام یونس کی چھینی ہوئی سیٹ واپس کریں۔ مظفرگڑھ کی این اے 176 ، این اے 175 کی عوام سے سرخرو ہیں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔