راجن پور( سٹی رپورٹر) ضلع بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے سخت سکیورٹی حصار میں پولنگ کا عمل شروع ہوا جنرل الیکشن 2024 کے پر امن انعقاد کے حوالے سے پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئےضلع بھر کو 5 زونز19 سیکٹرز اور 65 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ۔ زونز پر ایس ڈی پی او،ز، سیکٹرز پر ایس ایچ او،ز جبکہ سب سیکٹر پر اپر سب آرڈینیٹ کو انچارج مقرر کیا گیا۔الیکشن 2024 کیلئے کل 654 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔167 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس 223 کو حساس اور 254 کو نارمل ڈیکلیئرکیا گیا ہےپولنگ اسٹیشنز پر 3774 سے زائد پولیس اہلکار ایڈیشنل فورس کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں۔ 31 ایلیٹ ٹیمز ضلع بھر میں کیو آر ایف فورس کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے 05 سرکلز، پولیس لائنز اور ہیڈ کوارٹر پر ریزرو فورسز قائم کی گئیں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 720 سے زائد جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے الیکشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی کروایا گیا ۔پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی۔ زونز، سیکٹر اور سب سیکٹر انچارج اپنے اپنے علاقے میں گشت کناں رہے۔ تمام افسران اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مضبوط رابطہ قائم تھےکسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلئے ریسکیو 1122 اور ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ضلعی پولیس کی طرف سے سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔