(مظفرگڑھ نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے ضلعی صدر محمد ارسلان گوندل نے دیگر عہدیداران ساجد عباس ،محمد عبداللہ دھمرایا ،کاشف کالرو ، صدیق حیدر ،رانا حمزہ ،ارشد ڈوگر ، عامر ھانس ، راشد بھٹی ،عدیل عرفان ،راشد سیال ،وحید شہزاد ، مہر علی حمزہ ،رفیق ببر ،عمران علوی ،جعفر سلیمان ،شفیق کلاسرا ،اشفاق پنوار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں سرکاری ملازمین کے اہل خانہ ملک کی خوشحالی کی خاطر پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر اچھے امیدوار کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اس کا صحیح استعمال کریں،ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ اپنے پیارے ملک پاکستان سے ہے جس کی بقاء وسلامتی کیلئے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال لازمی کریں اور محب وطن امیدواروں کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین و اگیگا کی سیاست اور جدوجہد صرف اور صرف اپنے سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ہے۔