مظفرگڑھ( نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مظفرگڑھ میں پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹسآمنے سامنے ،،، ایک دوسرے کو دھکے دیئےن لیگ اور آزاد امیدوار کے پولنگ ایجنٹس میں توتکرار ہوئی۔ ووٹرز کو زبردستی پرچیاں دینے پر جھگڑا ہوا.موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے معاملے کو ٹھنڈا کیا دونوں پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے دور بھیج دیا ۔