ممبئی: بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کی توثیق کردی۔
شاہ رخ خان، اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ “D’Yavole X” کے لیے نئی اشتہاری مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ممبئی ایئرپورٹ پر آریان خان کے برانڈ کی نئی اشتہاری مہم کی ایک جھلک دکھائی گئی۔
آریان کے برانڈ کے نئے اشتہار میں سپر اسٹار شاہ رخ خان شامل ہیں، جو کہ بلاک بسٹر ‘پٹھان’ میں اداکار کے روپ کی یاد دلاتا ہے۔
شاہ رخ خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کے برانڈ کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں، برانڈ کا نیا کلیکشن بہت جلد آرہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آریان خان نے اپنا برانڈ 30 اپریل 2023 کو لانچ کیا تھا، ان کے برانڈ نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی اور ان کے تمام کلیکشن تیزی سے فروخت ہو گئے۔
شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے لگژری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی، انھوں نے آرین کی برانڈڈ لیدر جیکٹ پر دستخط کیے جس کی قیمت 2 لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔