خانیوال(بیٹھک رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری معروف قانون دان مہر جاوید اقبال تھراج ایڈووکیٹ نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے سسٹم کو مضبوط بنائیں ،وہ یہاں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے ،ہمیں دوسرے ممالک پر انحصار کی بجائے اپنے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے اور یہاں دنیا کے بہترین خزانے پوشیدہ ہیں جنہیں تلاش کرکے ہم معاشی طور پر مضبوط ہوسکتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی عدل وانصاف کی فراہمی کو یقینی بنا کر ہی بہتری لائی جا سکتی ہے۔