فیصل آباد میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہو گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر چوٹوں کے 18 نشانات پائے گئے اور لڑکی کی موت نیوروجینک شاک کے باعث ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کو 2 سے 3 روز قبل وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گھریلو ملازمہ عائشہ کو تین روز قبل قتل کر دیا گیا تھا اور پولیس نے دو خواتین سمیت تین مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا۔