لاہور: نشتر کالونی میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نشتر کالونی کے علاقے میں بیرون ملک سے آنے والی فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی، اس دوران ڈاکو اہل خانہ سے 33 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، سونا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے متاثرہ ندیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے رنگ روڈ پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور ان کی گاڑی پر پولیس لائٹس بھی لگائی گئی تھیں۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے وقت متاثرہ اپنے اہل خانہ کو ایئرپورٹ سے گھر لے جا رہا تھا۔