دنیاپور(تحصیل رپورٹر)ضلعی پولیس کا عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار757 پولنگ اسٹیشن پر 1400 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 757 پولنگ اسٹیشن پر 2527 اسپیشل پولیس جن میں ریٹائرڈ پولیس افسران ، پی کیو آر اور والنٹئرز بھی سکیورٹی دیں گے۔ 757 پولنگ اسٹیشن میں اے کیٹگری کے 84، بی کیٹگری کے 427 اور سی کیٹیگری کے 246 پولنگ اسٹیشن شامل ہیںآر اوز دفاتر سے پولنگ سامان کی بحفاظت ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا۔ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہاکہ ریزرو اور ایلیٹ ٹیمیں بھی عام انتخابات سکیورٹی کیلئے الرٹ پوزیشن میں ہوں گی، ضلع بھر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،حساس مقامات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے کی جائے گی ،صاف شفاف، پرامن ماحول، قانون کی عملداری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس عام انتخابات کے پرْ امن انعقاد کیلئے پر عزم، سکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے،لاء اینڈ آرڈر اور شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے۔