لاہور: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان شراکت اقتدار کے معاملے پر مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد معاملہ حل ہو جائے، مسلم لیگ ن نے تاحال وزارتوں کے لیے ناموں کا فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ایسی وزارتیں چاہتی ہے جس سے شہریوں کے مسائل حل ہوں۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو ارکان کے تناسب سے زیادہ وزارتیں دینے کا حق ہے، ایم کیو ایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سمندری، توانائی یا پیٹرولیم، مواصلات کی وزارتوں میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم لیبر، خارجہ اور ہاؤسنگ کی وزارتیں بھی چاہتی ہے۔