موسیٰ خیل(بیٹھک رپورٹ) حلقہ پی بی 4 موسیٰ خیل ،کم بارکھان اور این اے 252 کے پولنگ سٹیشنز میں پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچی راڑاشم اور ہنگری میں پولیس جبکہ باقی پولنگ سٹیشنز پرایف سی ، لیویز اور کی نفری تعینات رہی،کچھ پولنگ پولنگ سٹیشنز کو حساس اکثریت پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا تھاجبکہ پولنگ شروع ہوتے ہی ضلع موسیٰ خیل میں موبائل فون انٹرنیٹ سسٹم معطل رہی موبائل فون اور انٹرنیٹ سسٹم کی بندش کے باعث صحافیوں کو رپورٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔