ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان میں بڑھتے ہوئے سیوریج مسائل پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مسرت عباس کا نوٹس ،آفیسران سے میٹنگ شدید برہمی کا اظہار، اسسٹنٹ ایم او آر میاں تسلیم رضا کو سیوریج کے مسائل کے حل کےلئےاہم زمہ داری سونپ دی گئی تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں بڑھتے ہوئے سیوریج کے مسائل پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان مسرت عباس رمدانی نے اپنے آفس میں آفیسران سے میٹنگ کی جس میں ایم او آئی غلام قنبر کارلو،اسسٹنٹ سی او مجاہد کریم ،اسسٹنٹ ایم او آر میاں تسلیم رضا صدیقی،سپرینڈنٹ سید جمیل شاہ،انچارج سیکٹر خالد لسکانی نے شرکت کی ،میٹنگ میں چیف آفیسر نے بڑھتے ہوئے سیوریج کے مسائل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی دیکھانے والے سپروائزر کو معطل کرنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ آفیسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کی جبکہ اسسٹنٹ ایم او آر میاں تسلیم رضا صدیقی کو میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے اہم زمہ داری سونپ دی گئی اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مسرت عباس رمدانی کا کہنا تھا کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پر تمام عملہ کو فیلڈ میں رہنے اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ ناکارہ مین لائن جو ہسپتال چوک پر ناکارہ ہوچکی ہیں اس کی ریپرنگ کےلئے پبلک ہیلتھ کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے جو کہ 31/1/24 پبلک ہیلتھ کی جانب سے ٹینڈر ہونے کے باوجود تاحال نہ بنائی گئی جس کی وجہ سے سیوریج مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نےکہا میونسپل سروسز کی بہتری میری اولین ترجیح ہے میونسپل سروسز کی بہتری میں کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔