ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کتاب کا اردو ترجمہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر چھپ کر فروخت کیا جا رہا ہے۔
اداکار نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ 2014 میں شائع ہونے والی ان کی کتاب ‘اینڈ پھر ون ڈے’ کا اردو ترجمہ ایک پاکستانی پبلشر نے بغیر اجازت شائع کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ان کا اس ترجمے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں جب کہ مداحوں سے کتاب خریدنے سے گریز کی اپیل بھی کی ہے۔
نصیر الدین شاہ کی پوسٹ پر کئی صارفین ان سے کتاب کی غیر قانونی اشاعت کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔