ہرنائی (بیٹھک رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی ولی داد میانی نےمسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ کے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کیا اور حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی کے پارٹی کارکنوں عہدیداروں سپوٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اے این پی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ کے حق میں استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ انتخابی نشان شیر کو دے اے این پی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوا ہے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک فرید خان پیر علزئی نے اے این پی کے نامزد امیدوار انجنئیر زمرک خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں پارٹی و صوبائی پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ کے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ اور عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ولی داد میانی نے کہاکہ جس طرح عوامی نیشنل پارٹی کے ورکروں نے پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے جدوجہد کی ہے اسی طرح اب وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ کی کامیابی کےلئے بھرپور کوشش کرکے آج 8فروری کو حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی عوامی نیشنل پارٹی کے ووٹرز اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر حاجی نورمحمد خان دمڑ جس کا انتخابی نشان شیر ہے ووٹ دے کر کامیابی بنائے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قیادت اور ضلعی قیادت و حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی سے اے این پی کے نامزد امیدوار ولی داد میانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اے این پی کے ورکرز سپوٹرز عہدیداران کارکنان اپنے پارٹی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی پر اپنا قیمتی ووٹ انتخابی نشان شیر کے حا میں استعمال کرینگے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہماری کامیابی مسلم لیگ ن اور تمام اتحادیوں کی مشترکہ کامیابی ہے کامیاب ہوکر تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلونگا ۔