ملتان(کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر ) کرکٹ میچز PSL -09کیلئے ریسکیو ایمر جنسی کور پلان مرتب کرلیا گیا ہے-ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کے مطابق- PSL-09 ملتان میں منعقد کرکٹ میچوں کے دوران 100 ریسکیو اہلکار ایمر جنسی کور ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ٖڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہاہے کہPSL-09 کے لیے ریسکیو1122نے ایمرجنسی پلان مرتب کر لیا جس کے تحت 100 ریسکیو اہلکار ضلع ملتان میں PSL-09 میچوں کے دوران ایمر جنسی کور ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خصوصی ایمرجنسی کمانڈ پوسٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا-ریسکیو112 ملتان کی 06ایمبولینس فائروہیکلز 01 ریسکیو وہیکل اور 10 موٹر بائیک ایمبولینسز کو تعینات کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر 09 ریسکیو پوسٹوں کے ذریعے بھی کرکٹ میچوں کے دوران ایمرجنسی کور فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122کا تر بیت یا فتہ سٹاف ضلع ملتان کے تمام ریسکیو اسٹیشنزپر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہائی الرٹ رہے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں شہریوں کی سہولت کیلئے روٹین کی ایمرجنسیز کی صورت میں بر وقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے ریسکیو سٹاف کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تمام ریسکیو سٹاف کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دے اور کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔