مظفرگڑھ ( نامہ نگار)چوک سرور شہید کے حلقہ این اے 179 کے پولنگ اسٹیشن 68 چک نمبر 600 ٹی ڈی اے میں فائرنگ کا معاملہ، جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امجد خان چانڈیہ اور آزاد امیدوار ملک مرتضی رحیم کھر کے کارکنان کے درمیان پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے 5 کارکن زخمی ، آزاد امیدوار ملک مرتضی رحیم کھر کے 11 کارکن زخمی ہوئے۔دریں اثنا
ڈ پٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی اطلاع پر ڈی پی او سید حسنین کے ہمراہ کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں حلقہ پی پی 276 پولنگ اسٹیشن نمبر 68 چک نمبر 600 ٹی ڈی اے میں پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کیا اور جائے موقع کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے لڑائی کے معاملے بارے گفتگو کی اور معلومات حاصل کیں، افسران نے ہسپتال جا کر بھی زخمیوں کی عیادت کی اور ان سے بھی واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔