راجن پور( سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور بلوچ نے ضلع کے متعدد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔راجن پور ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر پرامن پولنگ جاری ہے ڈاکٹر منصور بلوچ راجن پور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ بوتھ کاونٹر پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔راجن پور ڈی پی او راجن پور بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے پر امن اور صاف شفاف الیکشن کے پراسیس پر اطمینان کا اظہار کیا۔