قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر محمد عامر کی بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے خلاف کور ڈرائیو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یو اے ای انٹرنیشنل لیگ (ILT20) کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کو انٹرویو دیتے ہوئے میزبان شعیب ملک نے سوال کیا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان بہتر کور ڈرائیو کس کے پاس ہے؟ جس پر محمد عامر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کوہلی کا نام لیا جبکہ شاہین نے بابر اعظم کا نام لیا۔
بابر اعظم اور کوہلی کے کور ڈرائیوز کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور شائقین کرکٹ دونوں کرکٹرز کا ایک دوسرے سے موازنہ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
دونوں فاسٹ باؤلر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ ہیں، شاہین لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ محمد عامر ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔