ہرنائی( بیٹھک رپورٹ)لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زیر نگرانی و میری ایڈیلیڈ لیپروسی سنٹر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرید احمد ترین کے تعاون سے آنکھوں کے معائنے و آپریشن کے لئے تین روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرید ترین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ و بعد ازاں آپریشن کئے جارے ہیں۔تاہم ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس اسٹاف اپنے اپنے شیڈول و روسٹر کے مطابق اپنی معمول کے سر انجام دے رہے ہیںاور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے محدود وسائل میں فرائض سر انجام دئیے جارہے ہیں۔تین روزہ آئی کیمپ کے پہلے روز ٹوٹل 1833 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔160مریضوں کا آپریشن کیا گیا۔42 سے زائد مریضوں کو لینز لگائے گئے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرید ترین کا کہنا ہے کہ میری ایڈیلیڈ لیپروسی سنٹرکے صوبائی کوآرڈینیٹر محمد صدیق جعفر،آئی سرجن ڈاکٹر عزیز احمد میمن،ڈاکٹر محمد عمان،ڈاکٹر عبدالخالق زرکون،ڈاکٹر محمد عظیم،ممتاز حسین،کاشف،جہانزیہ،ابراہیم شاہ اورداؤد ڈی ایچ کیو اسٹاف پیرامیڈکس آئی کیمپ کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹرز و پیرامیڈکس ڈاکٹر محمد صادق ترین،ڈاکٹر خالق زرکون،ڈاکٹر وزیر خان مری ڈاکٹر جمعہ خان بزدار پیرامیڈکس صدر عبدالودود ترین،جنرل سیکرٹری مسعود خان اور دیگر عہدیداروں تعاون کر رہے ہیںتین روزہ آئی کیمپ کی افتتا حی تقریب میں سابق ناظم مولوی عبدالحنان،ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض مستوئی ڈی ایچ کیو ہسپتال اسٹاف تمام ڈاکٹرز،فارماسسٹس،پیرامیڈکس نے حصہ لیا۔