میلسی(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کا حلقہ NA159 اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں PP235,PP236 پر انتخابات ۔ این اے 159 میں قومی اسمبلی کے کل پولنگ سٹیشن 355/355 کا غیر حتمی رزلٹ میلسی قومی اسمبلی کی نشست این اے 159 سے پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی 116198 ووٹ لے کر جیت گئے ۔میلسی حلقہ این اے 159 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار سعید احمد خان منیس 96191 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔میلسی صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی235 کل پولنگ سٹیشن 172/172 ( غیر حتمی نتائج )میلسی پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار جہاں زیب خان کھچی 50250 ووٹ لے کر جیت گئے مسلم لیگ نون کے امیدوار میاں خالق نواز ارائیں 39525 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے پی پی 235 سے جہاں زیب خان کچھی نے خالق نواز ارائیں کو 10725 ووٹوں سے شکست دی صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی236کل پولنگ سٹیشن183/183 (غیر حتمی نتائج )پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار علی رضا خان خاکوانی 61415 ووٹ لے کر جیت گئے پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار آصف سعید خان منیس 54211 ووٹ لے کر ہار گئے ۔ پی پی 236 سےعلی رضا خان خاکوانی نے مسلم لیگ نون کے امیدوار کو 16204 ووٹوں سے شکست دی۔