رحیم یار خان (بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 267سردار رئیس نبیل احمد کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،بھونگ اسٹیٹ آمد پر اہلیان حلقہ کی جانب سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر شاندار استقبال کیا گیا ،پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رئیس نبیل احمد نے کہا کہ حلقہ کی غیور عوام کا بے حد شکر گزار ہوں نے جنہوں نے ایک بار پھر میری عوامی خدمت کو سراہتے ہوئے مجھے دوبارہ خدمت کیلئے منتخب کیا انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں حلقہ 267 کی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میرے بیٹے سردار رئیس نبیل احمد کو بھاری لیڈ سے منتخب کیا ،سردار رئیس نبیل احمد حلقہ 267 کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔