راجن پور،فاضل پور( سٹی رپورٹر،نامہ نگار) الیکشن 2024ء میں منفرد ریکارڈ، راجن پور سے ہی ایک خاندان کے تین افراد پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی پی پی 293سے 2646 ووٹ کی لیڈ سے جیت گئے۔ان کے والد سردار پرویز خان گورچانی پی پی 294 سے جیت کر ممبر پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں جبکہ ان کے بھائی سردار شیر افگن گورچانی پی پی 292 سے بھاری لیڈ کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں ووٹرز اور سپورٹرز شدید نعرے بازی اور جشن منا رہے ہیں،دریں اثنا ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے پر ممتاز سیاسی رہنماؤں سردار ابرار احمد خان دریشک، سردار احمد ذولال خان دریشک، میاں شاہد خواجہ، میاں عبدالمجید خواجہ، میاں عبدالغفار خواجہ، قاسم خان چنجن، عابد خان گوپانگ، کلیم خان لاشاری، حاجی لیاقت علی خان چانگ سمیت کیثر تعداد میں نمائندہ شخصیات نے مبارک باد دی۔