آئی سی سی کا 3 رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

“کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا 3 رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔”
آئی سی سی کا تین رکنی وفد آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔ پاکستان فروری 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ منیجر ایونٹ آپریشنز سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشنز منیجر عون محمد زیدی۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں کے حکام سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔پروگرام کے مطابق وفد بدھ کو پنڈی سٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا۔ کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی حکام سے ملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کر کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا۔