“خالدبلال کاتھانے کاوزٹ،ریکارڈکی چیکنگ کی،سودخوروں کیخلاف کارروائی کاحکم”
شہرسلطان(نامہ نگار)ایس ڈی پی او سرکل جتوئی ملک خالد بلال کا شہرسلطان کا وزٹ، تھانے کے ریکارڈ کی چیکنگ ریکارڈ مین ٹین ہونے پر محرر شہرسلطان محمدطارق کو شاباش ایس ڈی پی او سرکل جتوئی ملک خالد بلال نے ایس ایچ او تھانہ شہرسلطان ملک ایوب اقبال کو ہدایات کی ہے کہ شہرسلطان کے جتنی ہی سودخور ہیں تو ان کے خلاف سودخوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے سود کا خاتمہ کریں اور تھانہ شہرسلطان میں پولیس کے گشت کو مزید بہتر کریں تاکہ جرائم پر کنٹرول کیاجائے اس موقع پر ایس ایچ او ملک ایوب اقبال نے کہا ہے کہ تھانہ شہرسلطان میں جرائم کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ایس ڈی پی او سرکل جتوئی ملک خالد بلال کے حکم پر عوام الناس کو انصاف کی فراہمی میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائے گی عوام بلاخوف تھانے تشریف لائیں شہری اور تاجر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔