”کڑوااورمضرصحت پانی یرقان سمیت دیگرامراض کاسبب،متعددافرادزندگی کی بازی ہارگئے،فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جائیں:شہریوں کامطالبہ”
محمد پوردیوان (نامہ نگار ) محمد پور دیوان میں زیر زمین پانی کڑوا آلودہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض بڑھنے لگیں۔ یہاں فلٹریش پلانٹ فوری طور پر نصب کرنے کی ضرورت ہے۔محمد پور دیوان میں زیر زمین پانی کڑوا مضر صحت ناقص آلودہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں کالا پیلا یرقان گردوں سمیت وبائی امراض بڑھنے کی شرح خطرناک ہوگئی ہے محمد پور دیوان اور گردونواح میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات وقت تقاضہ ہیں حکام بالا فوری نوٹس لیں۔ تفصیل کے مطابق محمد پور دیوان اور اسکے گردونواح کا زیر زمین پانی انتہائی کڑوا مضر صحت اور ناقص ہے جبکہ کافی حد تک آلودہ ہوچکا ہے جس کو پینے سے اکثر لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جوکہ بہت بڑا المیہ ہے۔ آلودہ پانی پینے سے کالا پیلا یرقان اور گردوں ، پیٹ کی بیماریوں سمیت وبائی امراض پھیل چکے ہیں گردوں اور دیگر امراض کالے پیلے یرقان سے کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اس وقت ہر گھر میں ایک دو یرقان اور گردوں کے مریض موجود ہیں جبکہ شہر میں نصب شدہ دونوں واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں اور مکین زیرزمین کڑوا مضر صحت آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جسں کے باعث وبائی امراض پھیل رہی ہیں ۔ عوامی سماجی دینی مذہبی علاقائی و شہری حلقوں محمد وارث ربنواز فیاض احمد غلام فرید محمد ذوالفقار محمد سبطین ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ، متعلقہ حکام کمشنر ڈیرہ غازیخان ، ڈپٹی کمشنر راجن پور اور صحت و صفائی پر کام کرنے والی این جی اوز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ فوری طور پر نصب کرنے کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف پینے کا صاف پانی میسر آئے گا بلکہ آلودہ پانی سے جنم لینے والی بیماریوں سے نجات ملے گی اور کئی گھرانے اجڑنے سے بچ جائیں گے ۔