“اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرادی، جس کے مطابق ایک ماہ تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے اضافے کا امکان ہے۔”
فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس میں سے 24.77 فیصد پانی سے پیدا کی گئی۔فروری میں گھریلو کوئلے سے 13.94% اور درآمدی کوئلے سے 1.89%، گھریلو گیس سے 11.04% اور درآمدی LNG سے 20.33% بجلی پیدا کی گئی، جب کہ 23.29% ایٹمی ایندھن سے پیدا کی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 28 مارچ کو کرے گا۔