“ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت رواں سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر بھارت میں الیکشن لڑیں گی۔”
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار 24 مارچ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے اپنے 111 امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی، جس میں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر ہماچل پردیش کے منڈی سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔بی جے پی سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہمیشہ میری غیر مشروط حمایت حاصل رہی ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ بی جے پی کی قومی قیادت نے مجھے میری جائے پیدائش ہماچل پردیش سے اپنا لوک سبھا امیدوار قرار دیا ہے، میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کرتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی خدمات سے الیکشن جیتنے اور ایک قابل اعتماد عوامی ملازم بننے کے لیے بے تاب ہوں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے اور حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔