“اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اعلیٰ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔”
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر شرکت کریں گے جب کہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایف سی کے حوالے سے ممبران کو تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس صبح 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔